یورپی یونین کے 26 ممالک نے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کو ایک آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے کی صورت میں 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سنگین صورت حال پیدا ہو جائے گی۔
آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے برسلز میں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل کہا: ’’رفح پر حملہ بالکل تباہ کن ہے اور ایسا کرنا سراسر غیر انسانی ہوگا۔‘‘
آپ کا تبصرہ